پیرا اور کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی قابلِ تعریف، عوامی و سماجی حلقوں کا خراجِ تحسین

جہلم: موجودہ پنجاب حکومت عوامی فلاح و بہبود کے کئی منصوبے جاری رکھے ہوئے ہے، تاہم ان میں دو منصوبے اپنی افادیت اور کارکردگی کے باعث نمایاں ہیں۔ ان میں پنجاب انفراسٹرکچر ریگولیشن اتھارٹی (پیرا) اور کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) شامل ہیں، جن کی خدمات کو عوامی و سماجی حلقوں نے بھرپور سراہا ہے۔

کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) نے ضلع جہلم سمیت پنجاب بھر میں امن و امان کی بحالی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں نہ صرف جرائم کی شرح میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی بلکہ متعدد افراد نے جرائم کی دنیا کو خیرباد کہہ کر عام زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا۔

اسی طرح پیرا نے شہر اور گردونواح میں سڑکوں کو کشادہ بنانے، تجاوزات کے خاتمے اور ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔ کشادہ اور صاف ستھری سڑکوں کی بدولت شہریوں کو آمد و رفت میں آسانی میسر آئی ہے جبکہ ٹریفک کے دباؤ میں بھی واضح کمی آئی ہے۔

عوامی نمائندوں اور سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ ان دونوں اداروں کی بہتر کارکردگی حکومتِ پنجاب کی سنجیدہ عوام دوست پالیسیوں کا عملی ثبوت ہے، جس سے شہری سکون اور اطمینان کا سانس لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button