دینہ پولیس کی بڑی کارروائی، جسم فروشی کے دھندے میں ملوث خواتین سمیت 5 ملزمان گرفتار

دینہ پولیس نے جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث 3 خواتین سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

یہ کارروائی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ان کی ٹیم نے کی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا ہے کہ جسم فروشی جیسے گھناؤنے جرائم معاشرے کی اخلاقی بنیادوں کو کھوکھلا کرتے ہیں اور نوجوان نسل کو پستی کی طرف دھکیلتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور کسی کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button