پنڈدادنخان کے جوان اسلام آباد پولیس کے کانسٹیبل محمد احسان کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی

پنڈدادنخان کے نواحی علاقے پنڈی سید پور سے تعلق رکھنے والے اسلام آباد پولیس کے کانسٹیبل محمد احسان کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ادا کی گئی۔

نمازِ جنازہ میں انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی، ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز/سیف سٹی سمیت پولیس کے اعلیٰ افسران، جوانوں اور اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے مرحوم کے لواحقین سے ملاقات کی، انہیں دلاسہ دیا اور ادارے کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button