سیلاب متاثرین کی مدد ہمارا قومی و اخلاقی فریضہ ہے، چوہدری طارق کھنڈوعہ

جہلم: پننوال کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت چوہدری طارق کھنڈوعہ نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے، جس کے نتیجے میں متاثرہ خاندانوں کی ایک بڑی تعداد بے گھر ہو چکی ہے۔ ان کے مکانات، مال و اسباب اور مویشی سب کچھ سیلاب کی نذر ہو گئے ہیں۔
چوہدری طارق کھنڈوعہ نے کہا کہ کئی متاثرین کے پاس کھانے پینے کی اشیاء تک میسر نہیں اور نہ ہی سر چھپانے کے لیے کوئی چھت باقی رہی ہے۔ یہ متاثرین کوئی اور نہیں بلکہ ہمارے اپنے بہن بھائی ہیں، جن کی مدد کرنا ہر پاکستانی کا اخلاقی اور قومی فریضہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ ناگہانی آفت کے وقت ہمیں بلا تفریق متحد ہو کر متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ وہ دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں۔



