امانت میں خیانت کرنے والا ملزم گرفتار، برطانوی پاؤنڈ برآمد

جہلم: پولیس نے امانت میں خیانت کے مقدمہ میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ ملزم سے ہتھیائی گئی رقم 2500 پاؤنڈ برآمد کر لی گئی ہے۔
پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
ڈی پی او جہلم نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کی جان و مال اور امانتوں کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں جو عوام کا اعتماد مجروح کریں۔



