جہلم میں دوست کےہمراہ خاتون کوجنسی زیادتی کانشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

جہلم میں دوست کےہمراہ خاتون کوجنسی زیادتی کانشانہ بنانےوالےملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں تھانہ سول لائنز پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ خاتون کی درخواست کے مطابق ملزم نے اپنے دوست کے ہمراہ اسے زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور واقعے کی ویڈیو بھی بنائی۔

ڈی پی او جہلم کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او سول لائنز اور پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو حراست میں لے لیا، جبکہ اس کے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا تاکہ انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button