پنجاب میں بلدیاتی ادارے بیوروکریسی کے ماتحت، اعلیٰ عہدے ختم کردیے گئے

جہلم: پنجاب حکومت نے بلدیاتی نظام میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے بلدیاتی اداروں کو مکمل طور پر بیوروکریسی کے ماتحت کر دیا ہے۔ نئے نظام کے تحت لارڈ میئر اور ضلع کونسل جیسے اعلیٰ عہدے اور ادارے ختم کر دیے گئے ہیں تاکہ فیصلہ سازی میں بیوروکریسی کو بالادستی حاصل ہو۔

ذرائع کے مطابق بلدیاتی اداروں کے بجٹ اور ہیومن ریسورس کے تمام امور اب محکمہ بلدیات اور ڈپٹی کمشنر کے زیر انتظام ہوں گے۔ اس نظام کے تحت بلدیاتی ادارے براہ راست محکمہ بلدیات یا متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے بجٹ حاصل کریں گے، جبکہ تمام تبادلوں کے لیے محکمہ بلدیات کی منظوری لازمی قرار دی گئی ہے۔

مزید برآں نئے ضوابط کے مطابق بلدیاتی اداروں کو جونیئر گریڈ تک محدود کر دیا گیا ہے اور بلدیاتی نمائندے اب ڈپٹی کمشنر یا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو اپنے دفتر میں طلب کرنے کا اختیار نہیں رکھتے۔ اس تبدیلی کے نتیجے میں بلدیاتی اداروں کی انتظامی خود مختاری میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور عوامی نمائندوں کے اختیارات محدود ہو گئے ہیں، جس سے مقامی سطح پر فیصلہ سازی کا دائرہ بیوروکریسی کے کنٹرول میں چلا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button