دینہ میں شراب کشید کرنے والی بھٹی پکڑ لی گئی، سینکڑوں بوتلیں شراب برآمد، ملزم گرفتار

دینہ: تھانہ دینہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے شراب کشید کرنے والی بھٹی کو موقع پر ہی پکڑ لیا۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ٹیم نے کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں 152 بوتلیں شراب، مختلف برانڈز کے اسٹیکرز، ڈھکن اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزم سرفراز بٹ جو کافی عرصے سے منشیات کے مقدمات میں مفرور تھا، موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نہ صرف جہلم بلکہ دیگر علاقوں میں بھی شراب کی سپلائی میں ملوث تھا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا ہے کہ "منشیات فروش عناصر کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے اور جرائم پیشہ افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔”



