ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہریوں کی شکایات کو ہر صورت دور کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہریوں کی شکایات کو ہر صورت دور کیا جائے گا اور شہریوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں پر بھی یکساں توجہ دی جائے گی۔

انہوں نے یہ بات راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ذمہ داران کے ساتھ ایک خصوصی اجلاس کے دوران کہی۔ ڈی سی میثم عباس نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں کے دوران نکاسی آب اور صفائی کی صورتحال تشویشناک رہی، جس پر فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ 24 گھنٹے متحرک ہے اور شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ انہوں نے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ہدایت کی کہ وہ بارشوں کے موسم میں اپنی کارکردگی بہتر بنائے اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔

ڈی سی جہلم نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ پروگرام "ستھرا پنجاب” کو کامیاب بنانے کے لیے تمام ممکنہ وسائل اور اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ جہلم کو ایک صاف اور خوبصورت ضلع بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button