تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، ڈاکٹر اظہر کیانی

جہلم: مشیر صحت پنجاب میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر کیانی نے کہا ہے کہ تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
یہ بات انہوں نے ضلع جہلم کے کالج پرنسپلز سے ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر پرنسپلز نے کالجز کی کارکردگی اور سہولیات کی کمی سے مشیر صحت کو تفصیل سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم کو پنجاب بھر میں سب سے زیادہ تعلیمی فنڈز فراہم کیے جا رہے ہیں، اس کے باوجود جہاں سہولیات کی کمی ہے وہاں وزیر اعلیٰ پنجاب کو خصوصی درخواست کی جائے گی۔
ڈاکٹر اظہر کیانی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب تعلیم کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہیں اور ایسے تمام کالجز جہاں سٹاف یا دیگر سہولیات کی کمی ہے، وہاں جلد بہتری لائی جائے گی تاکہ طلبہ و طالبات کو ایک معیاری اور بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔



