القاسم انسٹیٹیوٹ برائے خصوصی بچگان برائے اساتذہ کے لیے 15 روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

جہلم: القاسم انسٹیٹیوٹ برائے خصوصی بچگان جہلم میں خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے اساتذہ کی 15 روزہ تربیتی ورکشاپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کا مقصد خصوصی بچوں سے وابستہ اساتذہ کو جدید طریقہ تدریس اور تربیتی مہارتوں سے آراستہ کرنا تھا۔

ورکشاپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خضر حیات خان تھے، جنہوں نے تربیت مکمل کرنے والی اساتذہ میں اسناد تقسیم کیں اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ خصوصی بچوں کی تعلیم ایک نازک اور اہم ذمہ داری ہے، جس کے لیے ایسی پیشہ ورانہ تربیتیں ناگزیر ہیں۔

ورکشاپ میں ماہر ٹرینر مدثرہ رفیق نے خصوصی بچوں کی نفسیات، رویہ جاتی پہلوؤں، سیکھنے کے انداز اور انفرادی توجہ جیسے موضوعات پر تفصیلی لیکچرز دیے۔ اساتذہ نے ورکشاپ کو معلوماتی، مفید اور عملی تربیت کا حامل قرار دیا۔

تقریب میں صدر کونسل ملک آصف شریف، جنرل سیکرٹری پروفیسر حسن مجتبیٰ، ایڈمنسٹریٹر محمد زبیر اعجازی جبکہ ممبران شکیل انصاری، عرفان ملک، عمر بٹ اور ڈسٹرکٹ گورنر لائن شکیل احمد سیٹھی کی خصوصی شرکت سمیت انسٹیٹیوٹ کے اساتذہ اور عملے نے بھی بھرپور شرکت کی اور مہمان خصوصی کو خصوصی بچوں کے ہاتھ سے بنائی گئی تصویریں بطور تحفہ پیش کیں۔

شرکاء نے اس اہم تربیتی اقدام کو خصوصی بچوں کے بہتر مستقبل کی جانب ایک مثبت پیشرفت قرار دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button