جہلم میں 24 ویں روزے کوبھی پرچون سطح پر سبزیوں اور پھلوں کی گراں فروشی جاری رہی

جہلم کے بیشتر علاقوں میں 24 ویں روزے کوبھی پرچون سطح پر سبزیوں اور پھلوں کی گراں فروشی جاری رہی اور دکانداروں نے کھلے عام سبزیوں اور پھلوں کی گراں فروشی کر کے صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا۔

صارفین نے بتایا کہ ایک کلو آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول کی سرکاری قیمت 55روپے کلو مقرر کی گئی لیکن دکاندار 70روپے تک فروخت کر تے رہے ہیں۔

آلو کچا چھلکا نیا درجہ دوم 50روپے کی بجائے60روپے، پیاز درجہ اول 200روپے کی بجائے250، پیاز درجہ دوم 190کی بجائے220، ٹماٹر درجہ اول100کی بجائے130روپے، ٹماٹر درجہ دوم90 کی بجائے110روپے، لہسن دیسی450روپے کی بجائے550، لہسن چائنہ615روپے کی بجائے700، ادرک تھائی لینڈ600روپے کی بجائے780روپے فی کلو فروخت کی گئی۔

کھیرا فارمی40روپے کی بجائے60، میتھی20 کی بجائے50روپے، بینگن70 کی بجائے90، پھول گوبھی45 کی بجائے70، شملہ مرچ130 کی بجائے170، شلجم 28روپے کی بجائے40روپے، مٹر115 کی بجائے160، کریلا 200 کی بجائے 250، سبز مرچ دیسی 120کی بجائے150روپے فی کلو فروخت کی گئی۔

لیموں چائنہ140 کی بجائے200، مونگرے110کی بجائے150، مولی18 کی بجائے40روپے، پالک 18روپے کی بجائے40روپے، گاجر چائنہ70 کی بجائے90روپے، گاجر دیسی60 کی بجائے80روپے کلو تک فروخت کی گئی۔

ایک کلوسیب کالا کولو درجہ اول325 کی بجائے400، کیلا درجہ اول درجن240 کی بجائے300، کیلا درجہ دوم درجن230 کی بجائے250، امرود درجہ اول200 کی بجائے250، انار قندھاری450 کی بجائے550، مسمی درجہ اول درجن 125کی بجائے190، کینو درجہ اول درجن160 کی بجائے200روپے فی درجن فروخت کئے گئے۔

کینو درجہ دوم درجن155کی بجائے180، خربوزہ درجہ اول 145 کی بجائے200روپے، خربوزہ درجہ دوم135 کی بجائے180روپے، سٹرابری درجہ اول190 کی بجائے250، سٹرابری درجہ دوم180کی بجائے220روپے اور کھجور ایرانی450 روپے کی بجائے600روپے فی کلو فروخت کی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button