جہلم پولیس کی کامیاب کارروائی، شراب سپلائر ملزم شراب سمیت گرفتار

جہلم: تھانہ صدر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ صدر کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو دھر لیا، جس کے قبضے سے 20 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم شراب کی سپلائی میں ملوث تھا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا ہے کہ منشیات فروش عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ منشیات جیسے معاشرتی ناسور کے خاتمے کے لیے جہلم پولیس پوری طرح متحرک ہے اور ایسے جرائم میں ملوث افراد کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔



