ڈومیلی کے علاقہ گنگال میں گلیوں اور نالیوں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری

سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقے گنگال میں طویل عرصے سے درکار ترقیاتی کام بالآخر شروع ہو گئے۔

جہلم کی تحصیل سوہاوہ کی یونین کونسل نگیال کے گاؤں گنگال میں گلیوں اور نالیوں کی تعمیر کا منصوبہ تیزی سے جاری ہے۔ ایم این اے چوہدری فرخ الطاف کی خصوصی دلچسپی اور سابق کسان کونسلر چوہدری تصدق حسین، نمبردار نذیر احمد اور صوبیدار مشتاق احمد کی انتھک کاوشوں سے 65 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کروا کر منصوبے کا آغاز کرایا گیا۔

1400 فٹ طویل گلیاں، جن کی چوڑائی 8 سے 11 فٹ ہے، تعمیر کی جا رہی ہیں۔ اس منصوبے میں مین روڈ سے قبرستان، جنازہ گاہ اور گاؤں کی دیگر گلیوں کی تعمیر شامل ہے۔ اس کے علاوہ ایک دیوار کی تعمیر بھی منصوبے کا حصہ ہے۔

اہلِ گاؤں نے اس ترقیاتی کام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں سے گلیاں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی تھیں اور نکاسی آب کا نظام مکمل طور پر درہم برہم ہو چکا تھا، جس سے روزمرہ زندگی شدید متاثر ہو رہی تھی۔ اب اس منصوبے سے علاقہ مکینوں کو ریلیف ملے گا۔

گاؤں کے باسیوں نے ایم این اے چوہدری فرخ الطاف، سابق کونسلر چوہدری تصدق حسین، نمبردار نذیر احمد اور صوبیدار مشتاق احمد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان عوامی نمائندوں کی کوششوں سے آج گنگال کے لوگ سکھ کا سانس لے رہے ہیں۔

عوام نے امید ظاہر کی ہے کہ منصوبہ معیاری انداز میں مکمل ہوگا اور دیگر ترقیاتی اسکیمیں بھی جلد از جلد شروع کی جائیں گی تاکہ علاقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button