جہلم میں شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

جہلم: ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم ظہور احمد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق، ملزم کے قبضے سے 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔



