محرم الحرام کے دوران ضلع جہلم میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا، ڈی پی او طارق عزیز سندھو

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جہلم طارق عزیز سندھو نے 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ کا تفصیلی دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی اور ڈسٹرکٹ سیکیورٹی آفیسر (ڈی ایس او) نے ڈی پی او کو جلوس کے روٹ اور انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے موقع پر موجود پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں سیکیورٹی کے غیر معمولی اور فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ تمام جلوسوں اور مجالس کی حفاظت کے لیے پولیس کے ساتھ ساتھ ایلیٹ فورس، بم ڈسپوزل اسکواڈ، ریزرو فورس اور تربیت یافتہ اہلکاروں کو تعینات کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے جلوس کے روٹس پر سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرونز کے ذریعے مسلسل نگرانی کی جائے گی۔ جلوس کے داخلی و خارجی راستوں پر اسکینر مشینوں اور میٹل ڈیٹیکٹرز کا استعمال لازم قرار دیا گیا ہے جبکہ شرکا کو مکمل چیکنگ کے بعد ہی جلوس میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

ڈی پی او جہلم نے مزید ہدایت کی کہ جلوس کے راستے میں آنے والی بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ بازوں کو تعینات کیا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ "جہلم پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔”

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button