جہلم سمیت پنجاب بھر کے سرکاری اسکولوں میں ہیڈ ماسٹرز کی تعیناتی کا حتمی فیصلہ

جہلم: پنجاب بھر کے 35 ہزار سرکاری اسکولوں میں مستقل ہیڈ ماسٹرز کی تعیناتی کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے محکمہ اسکول ایجوکیشن کو فوری طور پر عمل درآمد کی ہدایت جاری کر دی ہے، جس کے تحت جہلم سمیت تمام اضلاع میں سرکاری اسکولوں میں ہیڈ ماسٹرز تعینات کیے جائیں گے۔

وزیر تعلیم کے مطابق سرکاری اسکولوں میں طویل عرصے سے مستقل ہیڈ ماسٹرز کی عدم موجودگی تعلیمی معیار پر منفی اثر ڈال رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مستقل ہیڈ ماسٹرز کی تعیناتی سے نہ صرف تدریسی و انتظامی امور میں بہتری آئے گی بلکہ طلبہ کی کارکردگی اور اسکولوں کے مجموعی نظم و ضبط میں بھی نمایاں بہتری متوقع ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق تعینات کیے جانے والے ہیڈ ماسٹرز کو اضافی ذمہ داریوں کے پیش نظر 10 ہزار روپے ماہانہ اضافی معاوضہ بھی دیا جائے گا۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے عملدرآمد کے لیے فیلڈ افسران کو ہدایات جاری کر دی ہیں اور تعلیمی ضلعی افسران سے موجودہ صورتحال پر رپورٹس طلب کر لی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button