جہلم پولیس کا ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشنز اور ناکہ بندی، 402 افراد کی چیکنگ

جہلم: پولیس نے دہشت گردوں، جرائم پیشہ عناصر اور سماج دشمن افراد کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشنز اور ناکہ بندی کی۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر کیے گئے ان اقدامات کا مقصد اہم تنصیبات کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانا، غیر قانونی اسلحہ و منشیات کی برآمدگی اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ضلع بھر میں 12 مختلف مقامات پر سرچ آپریشنز کیے گئے جن کے دوران 402 افراد کو چیک کیا گیا۔ اس دوران شہریوں کی ویری فکیشن پولیس ایپلی کیشن کے ذریعے کی گئی تاکہ درست شناخت اور مشکوک سرگرمیوں پر فوری کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔

شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکہ بندی بھی کی گئی، جہاں مشتبہ گاڑیوں اور افراد کی مکمل چیکنگ کی گئی۔ سرچ آپریشنز کا دائرہ کار ان افراد تک بھی بڑھایا گیا جو جرائم میں ملوث یا مجرمانہ ریکارڈ رکھتے ہیں۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا ہے کہ پولیس ہر قسم کے جرائم اور شرپسند عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ سماج دشمن عناصر کے خلاف بروقت کارروائی کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button