جہلم میں خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

جہلم: تھانہ چوٹالہ پولیس کی فوری کارروائی، خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں تھانہ چوٹالہ پولیس نے ایس ایچ او کی زیرِ قیادت اور انچارج چوکی مصری موڑ و ٹیم کی کامیاب کارروائی کے دوران خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم نے ایک خاتون کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا، جس پر متاثرہ کی شکایت پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور اسے جلد عدالت میں چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوانے کی مکمل کوشش کی جائے گی۔



