جہلم پولیس کا شراب سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزمان شراب سمیت گرفتار

جہلم پولیس نے شراب سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 4 ملزمان کو شراب سمیت گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں تھانہ سٹی پولیس نے شراب فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ تازہ ترین کارروائی میں شراب سپلائی کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی گئی۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے منظم کارروائی کرتے ہوئے اویس بن شاہد، محمد اقبال، نعمان ندیم اور محمد عمر کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان سے مجموعی طور پر 80 لیٹر شراب برآمد کی گئی، جو مختلف مقامات پر سپلائی کے لیے تیار کی گئی تھی۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں، اور مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس مکروہ دھندے میں ملوث دیگر عناصر کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ضلع جہلم میں منشیات و شراب فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور عوام کے تعاون سے ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن کو دیں تاکہ معاشرے کو منشیات و جرائم سے پاک کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button