جہلم میں دودھ کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان، شہری پریشان

جہلم شہر اور گردونواح میں جانوروں کے ونڈے اور چارے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے بعد گوالوں اور مویشی پال افراد نے دودھ کی قیمت میں اضافے کے لیے مشاورت شروع کر دی ہے۔

رواں سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران جانوروں کی خوراک، خصوصاً ونڈا اور چارے کی فی بوری قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث دودھ کی پیداواری لاگت میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق مویشی پال حضرات دودھ کی قیمت میں 10 سے 20 روپے فی لیٹر تک اضافے پر غور کر رہے ہیں، اور خبردار کیا ہے کہ اگر جانوروں کی خوراک کی قلت برقرار رہی تو نہ صرف دودھ بلکہ گوشت کی پیداوار بھی متاثر ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب غریب شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دودھ ایک بنیادی اور غذائیت سے بھرپور خوراک ہے، جس کی قیمتوں میں روز بہ روز اضافہ ان کے لیے ناقابل برداشت ہوتا جا رہا ہے۔

شہریوں نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس مسئلے کا نوٹس لیا جائے اور جانوروں کی خوراک کی قیمتوں کو کنٹرول کر کے دودھ کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کو روکا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button