شہریوں کو انکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر جہلم سمیت صوبہ بھر میں روزانہ کی بنیاد پر اوپن ڈور پالیسی کا تسلسل کے ساتھ نفاذ جاری ہے، جس کے تحت شہریوں کو ان کے مسائل کے حل کے لیے براہ راست ضلعی افسران سے رجوع کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم سید محمد میثم عباس نے جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خدمت خلق کے جذبے کے تحت عوام کی روزانہ کی بنیاد پر دادرسی کی جا رہی ہے، اور یہ سلسلہ بلا تعطل جاری رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی احکامات کے تحت شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ تحصیل سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر ضلعی افسران روزانہ کی بنیاد پر عوامی شکایات سنتے اور ان کا فوری ازالہ کرتے ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد عوامی مسائل کا فوری حل اور عوام کا اعتماد بحال کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوامی خدمت اور شفاف حکمرانی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، اور تمام افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عوامی مسائل کے حل میں کوئی کوتاہی نہ برتیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button