جہلم میں نازیبا حرکات کرکے لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

جہلم: تھانہ سٹی جہلم کی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے نازیبا حرکات اور ہراسانی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ملزم پر الزام ہے کہ اس نے ایک لڑکی کو نازیبا حرکات کے ذریعے ہراساں کیا، جس پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے اسے حراست میں لے لیا۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے اطلاع ملنے پر بھرپور کارروائی کی اور قانون نافذ کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ واقعے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش کا عمل فوری شروع کر دیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جہلم طارق عزیز سندھو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی، ہراسانی یا اس نوعیت کے دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔ ان کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہلم پولیس خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے اور معاشرے میں امن و انصاف کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایسے جرائم کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button