پاکستانی قوم ایک غیور قوم ہے جو اپنی افواج کے شانہ بشانہ دشمن کے خلاف کھڑی ہے، سید خلیل حسین کاظمی

جہلم: پاکستانی قوم ایک غیور قوم ہے، جس کے ہر شہری کا جذبہ جہاد اور شہادت سے بھرپور ہے اور وہ اپنی افواج کے شانہ بشانہ دشمن کے خلاف کھڑا ہے۔
ان خیالات معروف سماجی اور مذہبی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے پاک فوج کی فتح کے موقع پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے بزدلانہ حملے پر بھرپور جوابی کارروائی کر کے یہ ثابت کر دیا کہ وہ ایک ناقابل تسخیر قوم ہے، جس پر پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہوگیا ہے۔
سید خلیل حسین کاظمی نے مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کے لیے بنایا گیا ہے اور اس کی بنیادوں میں لاکھوں شہداء کا خون شامل ہے جو وطن کی آزادی اور سالمیت کے لیے قربان ہوئے۔
انہوں نے پاک فوج کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع کا مکمل حق رکھتا ہے، اور افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر تاریخ رقم کی ہے۔ سید خلیل حسین کاظمی نے کہا کہ ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے اور وہ ہمیشہ اپنے وطن عزیز کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ افواج پاکستان اور غیور عوام دشمن کے مقابلے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، اور ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے عزم مصمم رکھتے ہیں۔



