ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر جہلم شہزاد احمد ورک کی ایم ڈی ایس ایل ایس کالج سرفراز ملک سے ملاقات

جہلم: نو تعینات ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر جہلم، ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات شہزاد احمد ورک نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے فوراً بعد ایس ایل ایس کالج کے مینیجنگ ڈائریکٹر سرفراز ملک سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی۔

اس موقع پر کالج انتظامیہ کی جانب سے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔ ملاقات کے دوران تعلیم، ابلاغ عامہ اور شہری شعور کے فروغ میں تعلیمی اداروں کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید برآں، جہلم میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں اور ضلعی سطح پر ممکنہ باہمی تعاون کے امکانات پر بھی گفتگو کی گئی۔

فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ ضلعی انفارمیشن دفتر اور ایس ایل ایس کالج کے مابین اشتراکِ عمل کو فروغ دے کر مثبت معاشرتی تبدیلی کے لیے مشترکہ کاوشیں کی جا سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button