جہلم میں پولیس نے ون ویلنگ کرنے والے نوجوان کو دھر لیا

جہلم: ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ان کی ٹیم کی موثر کارروائی کے نتیجے میں تیز رفتاری سے موٹرسائیکل چلانے اور سڑک پر خطرناک ون ویلنگ کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔

تھانہ کالا گجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان ظل عباس کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نہ صرف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کر رہا تھا بلکہ اپنی اور دوسروں کی زندگی کو بھی شدید خطرے میں ڈال رہا تھا۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز نے واقعے پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کی نگرانی کریں اور انہیں اس قسم کی خطرناک حرکات سے باز رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button