جہلم میں پولیس کو ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار

جہلم: تھانہ کالا گجراں کے ایس ایچ او اور ان کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پکار 15 پر جھوٹی اطلاع دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے ریسکیو 15 پر ایک سنیچنگ کی جھوٹی کال کر کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔

پولیس کی بروقت تفتیش اور ٹیکنیکل معاونت سے کال کرنے والے شخص کی شناخت یاسین کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے خلاف بوگس کال کرنے اور قانون کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے پر مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ ایمرجنسی نمبرز کا غلط استعمال نہ کریں، ورنہ ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس کا مقصد عوام کی خدمت اور حفاظت ہے اور اس عمل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button