دینہ پولیس کی مؤثر کارروائیاں، بوگس کال اور جعلی چیک کے ملزمان گرفتار

دینہ پولیس کی مؤثر کارروائیوں کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایک کارروائی میں پکار 15 پر بوگس کال کرنے والے ملزم ابرار حسین کو گرفتار کر لیا گیا، جس نے ریسکیو 15 پر جھوٹی کال کر کے جرم کا ارتکاب کیا تھا۔ پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے حراست میں لے لیا۔

دوسری کارروائی میں جعلی چیک دینے کے مقدمے میں ملوث ملزم سعید احمد کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق، ملزم نے ایک شہری کو جعلی چیک تھمایا تھا، جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج تھا۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے اور ایسے عناصر کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button