جہلم پولیس کا ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشنز اور ناکہ بندی، 397 افراد کی چیکنگ

جہلم: ضلع جہلم میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے پولیس کی جانب سے سپیشل سرچ آپریشنز اور ناکہ بندی کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ضلع بھر میں 12 مختلف مقامات پر سرچ آپریشنز کیے گئے، جن میں 397 افراد کی جانچ پڑتال کی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق یہ آپریشنز اہم تنصیبات کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے، مجرمان اشتہاریوں، جرائم پیشہ عناصر اور سماج دشمن افراد کی گرفتاری کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے۔

دورانِ سرچ آپریشن شہریوں کی پولیس ایپلی کیشن کے ذریعے تصدیق کی گئی جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکہ بندی کے ساتھ سخت چیکنگ کا عمل بھی جاری رہا۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے بتایا کہ ان سرچ آپریشنز کا مقصد ناجائز اسلحہ و منشیات کی برآمدگی، سماج دشمن عناصر کی سرکوبی اور شرپسند عناصر کو ان کے مذموم عزائم سے باز رکھنا ہے۔ پولیس کی جانب سے یہ آپریشنز تسلسل کے ساتھ جاری رکھے جائیں گے تاکہ عوام کو محفوظ اور پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button