سرفراز ملک انکریڈیبل جہلم کمیٹی کے چیئرمین مقرر، جہلم چیمبر آف کامرس کے صدر کی مبارکباد


جہلم: سابق ایگزیکٹو ممبر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور منیجنگ ڈائریکٹر SLS کالج سرفراز ملک کو جہلم کے لیے ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں ایک بار پھر انکریڈیبل جہلم (Incredible Jhelum) کمیٹی کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا۔
صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حاجی زاہد حسین بٹ نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا۔
صدر حاجی زاہد حسین بٹ نے اس موقع پر کہا کہ جہلم چیمبر آف کامرس میں نمایاں اور تاریخی بہتری لائی جا رہی ہے۔ انہوں نے سرفراز ملک سے چیمبر کے امور اور فلاحی اقدامات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے مزید کہا کہ جلد ہی جہلم چیمبر کو اپنی نئی کشادہ عمارت میں منتقل کیا جائے گا، جس کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
اس موقع پر سرفراز ملک نے کہا کہ وہ جہلم چیمبر کی ممبرشپ میں اضافے کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں اور ہمیشہ کی طرح اس سال بھی 15 سے 20 نئے ممبران چیمبر میں شامل کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہلم چیمبر کی ترقی کے لیے صدر کی کاوشیں بے مثال ہیں۔



