دینہ میں تیز رفتار کار کھائی میں جا گری، ایک سالہ بچہ جاں بحق، خاتون شدید زخمی

دینہ کے نواحی علاقہ پنڈوری منگلا روڈ پر ٹریفک کا خوفناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سڑک سے گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 22 سالہ خاتون شدید زخمی ہو گئی اور اس کا ایک سالہ بیٹا جاں بحق ہو گیا۔

حادثے کا شکار ہونے والی کار منگلا سے دینہ کی جانب جا رہی تھی کہ پنڈوری کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔ کار میں سوار 22 سالہ نازش کوثر زوجہ محمد اسماعیل اور اس کا ایک سالہ بیٹا رئیس ولد محمد اسماعیل شدید زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد دونوں زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال (ڈی ایچ کیو) جہلم منتقل کر دیا۔

بعد ازاں ایک سالہ رئیس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں جان کی بازی ہار گیا.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button