سوہاوہ میں منشیات فروش کو جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید اور جرمانے کی سزا

سوہاوہ: عدالت نے منشیات کے مقدمہ نمبر 301/23 بجرم CNSA 9 (1) 3D تھانہ سوہاوہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم احسن الطاف کو 14 سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
مجرم احسن الطاف کو سال 2023 میں منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔ سوہاوہ پولیس نے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کے ساتھ مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کیا۔
مقدمے کی مؤثر پیروی کے بعد عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سخت سزا دینے کا فیصلہ سنایا.
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی اور منشیات فروشوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا تاکہ نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ رکھا جا سکے۔



