میرپور سے متعلق اوورسیز کشمیریوں کے مسائل حل کئے جائیں گے، راجہ ہمایوں رزاق

سلاؤ: میرپور اوورسیز کشمیریوں کا شہر ہے، میرپور کی ترقی کے ساتھ ساتھ اوورسیز کشمیریوں کے مسائل کا حل انتہائی ضروری ہے، بیرونی سرمایہ کاری اسی صورت ممکن ہو گی جب ہم سب مل کر اوورسیز کشمیریوں کی میرپور میں سرمایہ کاری کو محفوظ بنائیں، اوورسیز کشمیریوں کو یقین دلاتا ہوں ان کے مسائل فاسٹ ٹریک بنیادوں پر حل ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار میرپور میونسپل کارپوریشن میں نو تعینات اسٹیٹ آفیسر و سیکرٹری میونسپل کارپوریشن راجہ ہمایوں رزاق نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ راجہ ہمایوں رزاق نے کہا کہ اوورسیز کشمیریوں کے میونسپل کارپوریشن سے متعلقہ جو کام ہوں گے انہیں ترجیعی بنیادوں پر میرٹ پر حل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میئر میونسپل کارپوریشن سیمت تمام آفیسران کارپوریشن پورے خلوص نیت سے شہر کی بہتری اور اوورسیز کشمیریوں کے مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔میرے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button