ڈھوک کھوکھر اور لیاقت ٹاؤن میں نئے ٹرانسفارمرز کی تنصیب، علاقہ مکینوں میں خوشی کی لہر

دینہ: ایم این اے بلال اظہر کیانی، سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض اور راجہ لیاقت علی کی خصوصی کاوشوں سے ڈھوک کھوکھر اور لیاقت ٹاؤن کے لیے 30 لاکھ روپے مالیت کے دو نئے ٹرانسفارمرز نصب کر دیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق عوام کی دیرینہ مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی، سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض، راجہ حمزہ کیانی، راجہ علی اور راجہ لیاقت علی کی مشترکہ کوششوں سے دینہ کے علاقوں لیاقت ٹاؤن اور ڈھوک کھوکھر میں دو نئے ٹرانسفارمرز نصب کیے گئے۔ ان ٹرانسفارمرز کی مالیت 30 لاکھ روپے ہے، جو علاقے میں بجلی کی فراہمی میں بہتری اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوں گے۔
علاقہ مکینوں نے اس منصوبے کو کامیابی سے مکمل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور ایم این اے بلال اظہر کیانی اور راجہ لیاقت علی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی عوامی خدمت کے جذبے کا ثبوت ہے۔
شہریوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی عوامی مسائل کے حل کے لیے ایسے اقدامات کیے جاتے رہیں گے۔



