الفلاح فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جہلم کے علاقہ بھٹیہ میں 17 جنوری کو فری میڈیکل کیمپ منعقد ہو گا

جہلم: اہلیان بھٹیہ روہتاس روڈ اور گردونواح کے علاقوں کے لیے خوشخبری! الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ایک فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا جا رہا ہے۔

یہ کیمپ شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان کی زیر نگرانی 17 جنوری بروز جمعہ گورنمنٹ پرائمری سکول بھٹیہ روہتاس روڈ جہلم میں سہ پہر 3 بجے سے شام 5 بجے تک منعقد ہوگا۔

کیمپ میں مریضوں کا فری چیک اپ کیا جائے گا اور فری میڈیسن بھی فراہم کی جائیں گی۔ میڈیکل کیمپ میں میڈیکل سپیشلسٹ، چائلڈ سپیشلسٹ اور سکن سپیشلسٹ کی ٹیم موجود ہوگی جو مریضوں کا مفت معائنہ کریں گے۔

یاد رہے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے اور شیخ سلسلہ عالیہ امیر عبدالقدیر اعوان خود اس کی نگرانی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button