ڈپٹی کمشنر جہلم کا ای اینڈ ای ڈی سی سینٹر کا دورہ، مریضوں سے ملاقات اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کا ای اینڈ ای ڈی سی سینٹر شاندار چوک کا دورہ، مریضوں سے ملاقات اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے ای اینڈ ای ڈی سی سینٹر شاندار چوک کا دورہ کیا تاکہ شہریوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لے سکیں۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مریضوں سے ملاقات کی اور ان سے علاج معالجے کے حوالے سے تفصیلات حاصل کیں۔
ڈپٹی کمشنر نے میڈیکل سینٹر کے ریکارڈ اور ادویات کی فراہمی کا بھی معائنہ کیا۔
انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ شہریوں کو بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے اور ہر ممکن اقدامات کیے جائیں تاکہ مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
ڈپٹی کمشنر کے اس دورے کو عوام کی صحت کے لیے حکومتی عزم کی عملی تصویر قرار دیا جا رہا ہے۔



