جہلم میں سرکاری قیمتوں کے نفاذ کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو خصوصی ذمہ داریاں تفویض

جہلم میں پرائس کنٹرول کمیٹی کو مؤثر بنانے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صباء سحر نے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو یونین کونسل کی سطح پر چیکنگ کے لیے دو، دو یونین کونسلز کی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں تاکہ سرکاری قیمتوں کا نفاذ یقینی بنایا جا سکے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں ہدایت دی کہ وہ اپنے متعلقہ علاقوں میں باقاعدگی سے انسپکشن کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام دکانوں پر سرکاری نرخ نامے نمایاں طور پر آویزاں ہوں۔

انہوں نے خصوصی طور پر روٹی کی مقررہ قیمت پر فروخت کی نگرانی کی ہدایت کی اور کہا کہ سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اس ضمن میں ہدایت کی گئی ہے کہ خلاف ورزی کرنے والی دکانوں کو فوری طور پر سیل کر دیا جائے تاکہ عوام کو معیاری اور مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش دستیاب ہوں۔

شہریوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان ہدایات پر عمل درآمد سے مہنگائی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button