منگلا پولیس کی اہم کارروائی، منشیات فروش ملزم گرفتار، چرس برآمد

دینہ: تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم عبدالرشید کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 560 گرام چرس برآمد کی۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ اسے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلائی جا سکے۔

ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور اس طرح کی کارروائیاں عوام کو منشیات سے پاک معاشرہ فراہم کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button