سوہاوہ میں ٹلہ جوگیاں کے جنگل سے لکڑ چوری کرنے والے ملزمان گرفتار

سوہاوہ: محکمہ جنگلات نے رات کی تاریکی میں ٹلہ جوگیاں کے جنگل سے لکڑی چوری کرنے والے ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ڈویژنل فارسٹ آفیسر محمد کامران کاظمی کی ہدایت پر سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر سوہاوہ نے رات گئے ایک کارروائی کرتے ہوئے ٹلہ جوگیاں کے جنگل سے ملزمان کو چوری شدہ لکڑی کے ساتھ گرفتار کر لیا۔

ڈویژنل فارسٹ آفیسر محمد کامران کاظمی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لکڑ چوری میں ملوث کسی بھی فرد کو رعایت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ لکڑچوروں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button