ہفتہ وار مہنگائی میں مسلسل تیسرے ہفتے اضافہ ریکارڈ

ہفتہ وار مہنگائی میں مسلسل تیسرے ہفتے بھی اضافہ ہوگیا، قلیل مدتی مہنگائی کی شرح 0 اعشاریہ 8 فیصد بڑھ گئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 5.8 فیصد ہوگئی۔

پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران 17 اشیا مہنگی، 10 سستی اور 26 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

اداراہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے میں مرغی کا گوشت 22 اعشاریہ 47 فیصد اور ٹماٹر 22 اعشاریہ 75 فیصد مہنگے ہوئے، جبکہ ایک ہفتے کے دوران چینی 2 اعشاریہ 19 اورگھی 1 اعشاریہ 17 فیصد مہنگا ہوا۔

اداراہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتےکوکنگ آئل، سرسوں کا تیل اور ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا-

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں پیاز 8 اعشاریہ 13، آلو 2 اعشاریہ 38 اور دال ماش 1 اعشاریہ 28 فیصد سستی ہوئی جبکہ دال چنا، کیلے، چاول اور انڈے بھی سستے ہوئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 19 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران قلیل مدتی مہنگائی ہفتہ وار بنیادوں پر 0 اعشاریہ 38 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر بڑھ کر 4 اعشاریہ 64 فیصد ہو گئی تھی۔

اسی طرح 12 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مہنگائی ہفتہ وار بنیادوں پر 0 اعشاریہ 07 فیصد بڑھی تھی جبکہ مجموعی مہنگائی کی شرح 3 اعشاریہ 71 فیصد رہی تھی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button