جہلم: اسکول و کالج ٹرانسپورٹ میں ناقص گیس سلنڈرز کا استعمال، طلباء کی زندگیاں خطرے میں

جہلم شہر اور اس کے گردونواح میں قائم پرائیویٹ اسکولوں اور کالجوں کے طلباء و طالبات کے لیے فراہم کی جانے والی ٹرانسپورٹ سروس میں غیر معیاری اور ناقص گیس سلنڈروں کا آزادانہ استعمال ہو رہا ہے۔

ان ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں کوسٹر، ہائی ایس، کیری ڈبے، رکشے اور بسیں شامل ہیں، جو روزانہ سینکڑوں طلباء و طالبات کو دن میں دو مرتبہ ان کے تعلیمی اداروں تک پہنچاتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق ان غیر معیاری گیس سلنڈروں کی وجہ سے کسی بھی وقت سنگین حادثہ پیش آ سکتا ہے۔ ان گاڑیوں میں آگ لگنے کی صورت میں اسے بجھانے کے لیے کسی قسم کے حفاظتی انتظامات موجود نہیں، جس کے باعث طلباء و طالبات کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔

عوامی، سماجی اور فلاحی تنظیموں کے رہنماؤں نے اس سنگین صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ یہ معاملہ طلباء و طالبات کے مستقبل کے ساتھ ساتھ ان کی زندگیوں کی حفاظت سے بھی جڑا ہوا ہے، جس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

عوامی، سماجی، اور فلاحی تنظیموں کے رہنماؤں نے کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر جہلم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ طلباء و طالبات کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے جبکہ ان گاڑیوں کے سلنڈرز کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے اور ناقص سلنڈرز کا استعمال روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button