جہلم سمیت پنجاب بھر میں سرپلس اساتذہ کو فوری ٹرانسفر کرنے کا حکم

جہلم: جہلم سمیت پنجاب بھر میں سرپلس(فالتو) اساتذہ کو فوری ٹرانسفر کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔

ریشنلائزیشن کے تحت اساتذہ کے تبادلے کرنے کا اختیار سی ای اوز کو مل گیا، محکمہ سکول ایجوکیشن نے صوبہ بھر میں سرپلس اساتذہ کو ٹرانسفر کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

مسلسل غیر حاضر اساتذہ کے خلاف بھی پیڈا ایکٹ کےتحت کارروائی کی جائےگی، سی ای او ایجوکیشن کو سکولوں کے دورے کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بتایا کہ سیکرٹری سکولز کی بجائے ڈائریکٹ میرے حکم کی تکمیل کی جائے، سیکرٹری ایجوکیشن نے نہیں میں نے آپ کو تعینات کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button