جماعت اسلامی واحد جمہوری سیاسی جماعت ہے جس میں موروثیت نہیں، اقبال احمد خان

دینہ: جماعت اسلامی تحصیل دینہ اور سٹی دینہ کے نئے سیشن 2024-26 کے نو منتخب امراَ کی تقریب حلف برداری کا انعقاد ہوا۔

تقریب کے مہمان خصوصی اقبال احمد خان جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی شمالی پنجاب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ایک دیانتدار جماعت ہے۔ آنے والے وقت میں جماعت اسلامی کی لوگوں کو سمجھ بھی آ رہی ہے اور آئندہ اقتدار کے لیے پوری قوم جماعت اسلامی کے ساتھ ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ گواہ اللہ تعالی کی ذات ہے اور حلف ایک بھاری ذمہ داری ہے۔ جماعت اسلامی واحد جمہوری سیاسی جماعت ہے جس میں موروثیت نہیں، جس کے لوگ باکردار بھی ہیں اور اہل بھی جماعت اسلامی پاکستان کی ضرورت بھی ہے۔ بانی جماعت سید مودودی نے اپنی زندگی میں اپنے جانشین میاں طفیل کے ماتحت کام کیا، اسی طرح یہ تسلسل آج تک جاری ہے۔

تقریب سے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ یہ وہی دعوت ہے جو فاران کی پہاڑی پر حضرت محمد ﷺ نے اہل مکہ کے سامنے پیش کی تھی۔ جماعت اسلامی کا نصب العین رب کے دین کو قائم کرکے رب کی رضا حاصل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے شاندار انقلاب ہو، مزدوروں کو ان کے حقو ق دیں، ان کا تحفظ کریں اور نوجوانوں کو دین کے زیور سے آراستہ کریں۔ ملک کے اندر نوجوانوں کو روزگار دیں ، صحت کی سہولتیں ہوں یہ ہمارا عالمی ایجنڈا ہے اور اسلامی نفاذ کے لیے جدو جہد کریں۔

تقریب سے دیگر افراد نے بھی خطا ب کیا اور جماعت اسلامی کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button