عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

پنڈدادنخان: آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا کے احکامات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر صدارت عوام کی دادرسی کے لیے ضلع بھر میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

بدھ کے روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر صدارت پولیس چوکی کھیوڑہ،تھانہ پنڈدادنخان، تھانہ للِہ اور تھانہ جلالپور شریف میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا جہاں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

کھلی کچہریوں میں ڈی پی او جہلم نے سائلین کے مسائل سنے اور پبلک سروس ڈیلیوری کے معیار کو بہترین بنانے کے لیے سائلین کی درخواستوں پر فوری حل کے احکامات جاری کیے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے مزید کہا کہ ہم عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور کھلی کچہریاں اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیں جس کے ذریعے عوام کے مسائل کو براہ راست سننے اور حل کرنے کا مدد ملتی ہے۔

شہریوں نے بھی ڈی پی او جہلم کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس کی جانب سے اس طرح کی کھلی کچہریاں عوام کو براہ راست اپنی مشکلات پیش کرنے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔

ڈی پی او جہلم نے کھلی کچہری میں آنے والے شرکاء کو بچوں اور بچیوں کی ہراسگی کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے مختلف طریقوں سے بریفنگ دی۔

انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی ڈویژن کی ہدایت پر دور دراز علاقوں میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد دور دراز علاقے جہاں کی عوام میرے پاس نہیں پہنچ سکتی انکے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنا ہے۔

پنڈدادنخان سرکل کے تھانوں کے دورے

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے پنڈدادنخان سرکل کے تمام تھانوں (تھانہ پنڈدادنخان، للِہ ، جلالپور شریف)کے دورے کئے جبکہ تھانہ للِہ کی نئی زیر تعمیر بلڈنگ کا بھی دورہ کیا۔

دورے کے دوران ڈی پی او جہلم نے پنڈدادنخان سرکل کے تمام تھانوں کی بلڈنگ، فرنٹ ڈیسک، مال خانہ تھانہ،حوالات تھانہ اور میس ہال کا بھی جائزہ لیا۔ ڈی پی او جہلم نے تھانہ للِہ کی نئی زیر تعمیر بلڈنگ کا کام SIPS پروٹوکول کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد مکمل کرنے کی ہدایت جبکہ تمام افسران کو صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کا حکم دیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ سرکاری تنصیبات اس ملک و قوم کی امانت اور پنجاب پولیس کا اثاثہ ہیں،ان کی دیکھ بھال اور حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ نئی بلڈنگ کی تعمیر سے پولیس افسران کو ورکنگ میں آسانی اور شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں دی گئی ٹائم لائن کے اندر ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بنایا جائے۔ ڈی پی او جہلم کا زیر تفتیش مقدمات کو بھی جلد از جلد میرٹ پر یکسو کرنے کا حکم ، شہریوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ تھانہ جات کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ پولیس کی کارکردگی جانچنے کےلئے تھانوں اور دفاتر کے وزٹ کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button