جہلم سمیت پنجاب کے 44 سرکاری ہسپتالوں میں نرسنگ کے ڈگری پروگرام میں داخلوں کا اعلان

جہلم: حکومت نے جہلم سمیت پنجاب کے 44 سرکاری ہسپتالوں میں نرسنگ کے ڈگری پروگرام میں داخلوں کا اعلان کر دیا۔
داخلے کی آخری تاریخ 23دسمبر مقرر کی گئی ہے جس میں خواتین کے اپلائی کرنے کے لئے قوانین میں ترمیم کر دیں۔
خواتین امیدواروں کا میٹرک سائنس مضامین کے ساتھ اور ایف ایسی پری میڈیکل میں 50 فیصد نمبرز کے ساتھ پاس ہونا اور پنجاب کا ڈومیسائل رکھنا لازمی اور عمر کی حد پچیس سال کی بجائے اب 35 سال کر دی گئی ہے اور امیدوار کا غیر شادی شدہ ہونا بھی ضروری نہیں ہے۔
اس چار سالہ ڈگری پروگرام کے دوران امید وار کو ماہانہ 31470 سٹائپینڈ دیا جائے گا جبکہ انٹرن شپ میں سیلری کا معاملہ ابھی تک زیر بحث ہے امیدوار خواتین اپلائی کرنے کیلئے ویب سائٹ پہ شناختی کارڈرجسٹرڈ کرکے سائن کرنا ضروری ہے تاکہ داخلے کی درخواست سمیت 500 کاچالان اپلوڈ ہو سکیں گے۔


