ضلع جہلم کے کباڑیے چوری شدہ مال خریدنے میں مصروف

جہلم شہر سمیت ضلع بھر کے کباڑیے چوری شدہ مال خریدنے میں مصروف، چوری کا سامان خریدنے والے کباڑیے مالا مال کباڑیے چوروں سمیت نشے کے عادی افراد سے سامان کوڑیوں کے بھاو خرید لیتے ہیں۔ شہریوں کاڈی پی او جہلم سے نوٹس لینے کامطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق جہلم شہر سمیت ضلع بھر کے کباڑیے چوروں اور نشئیوں سے چوری کا سامان اونے پونے داموں خرید لیتے ہیں۔ اس وقت شہر سمیت ضلع بھر میں سینکڑوں کباڑیوں نے کباڑ کا کاروبار شروع کررکھا ہے۔
اکثر وبیشتر پکڑے جانے پر نشئی کباڑیوں سے مال بھی برآمد کروا دیتے ہیں لیکن مقامی پولیس کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے کباڑیوں کے خلاف کارروائیاں نہیں کی جاتیں۔
شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ سے مطالبہ کیا ہے کہ چوری کامال خریدنے والے کباڑیوں کے خلاف بلا تفریق چوری کے مقدمات درج کیے جائیں تاکہ ضلع بھر میں ہونے والی چوری چکاری کی وارداتوں میں کمی واقع ہوسکے۔



