جہلم میں 14 سالہ لڑکے سے جنسی زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

جہلم میں 14 سالہ لڑکے سے جنسی زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 14 سالہ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے ملزم دلاور کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 14 سالہ لڑکے کو اپنی حویلی میں لے جا کر زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔



