آئی جی موٹروے پولیس نے نئی اے ایس آئی کی آسامی متعارف کرادی، ہزاروں ملازمین ترقی سے محروم

جہلم: آئی جی موٹروے پولیس کا ماتحت ملازمین کی ترقیوں کے حوالہ سے ظالمانہ اقدام، محکمہ خزانہ کے ساتھ مل کر آئی جی موٹر وے نے تقریباً 2800 انسپکٹرز اور سب انسپکٹرز کی آسامیاں محکمہ خزانہ کے کہنے پر سرنڈر کر کے محکمے میں کام کرنے والے،سب انسپکٹرز، اور ہیڈ کانسٹیبل کوترقی سے محروم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔
آئی جی موٹروے پولیس نے نئے اے ایس ائیز کی آسامیوں کو متعارف کرایا جس کا اطلاق موٹروے پولیس میں پہلے سے کام کر رہے تمام ملازمین پر کیا جانا تھا تاہم ملازمین نے اپنی حق تلفی کے خلاف کورٹ سے رجوع کر لیا۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ 492 ایسے ملازمین بھی ہیں جو پہلے سے سب انسپکٹر کے عہدے پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں جنہیں نیا رینک متعارف کرانے کے بعد ان کی تنزلی کر کے بطور اے ایس ائیزبنایا جائے گا۔ ملازمین ترقی سے محرومی کے خوف سے سراپا احتجاج ہیں۔



