جہلم میں 30 نومبر کو جامع مسجد اہل حدیث مخدوم آباد جادہ سیرت شافع محشر ﷺ کانفرنس منعقد ہو گی

جہلم: جامع مسجد اہل حدیث مخدوم آباد جادہ جہلم میں 30 نومبر بروز ہفتہ بعد نماز عشاء عظیم الشان سیرت شافع محشر ﷺ کانفرنس منعقد ہو گی۔
پروگرام کی صدارت جامعہ علوم اثریہ جہلم کے مہتمم حافظ عبد الحمید عامر نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کریں گے۔
اس کانفرنس میں مولانا قاری محمد یوسف راشد آف گوجرانوالہ اور حضرت مولانا قاری یٰسین ساجد نقوی آف لاہورخطا ب کریں گے۔



