جہلم میں شہری ہوٹلوں سے مضر صحت ناقص کھانا کھانے سے بیمار پڑنے لگے

جہلم شہرجی ٹی روڈ اور مضافات کے ہوٹلوں پر مضر صحت و مبینہ مردار گوشت سے تیار پکوان اور ناقص آٹے سے تیار مہنگی روٹی ونان کی سپلائی بدستورجاری۔ ہوٹلز وریسٹورنٹ مالکان کا مقامی انتظامیہ سے گٹھ جوڑ،پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زمہ داران نے بھی خاموشی اختیار کرلی۔
تفصیلات کے مطابق انتظامیہ اورپنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے پر سرار خاموشی کئے جانے پرجہلم شہر جی ٹی روڈ سمیت گردو نواح کے ہوٹلوں ، ریسٹورنٹ ڈھابوں پر غیر معیاری کھانوں کی مہنگے داموں فروخت عروج پر پہنچ گئی ہے۔ باسی، مضر صحت اجزاء سے تیار کھانوں کیساتھ ساتھ برتنوں اور دیگر صفائی کا بھی کوئی خیال نہیں رکھا جاتا۔
جہلم شہر جی ٹی روڈ سمیت اطراف کے ہوٹلوں ریسٹورنٹ پر مضر صحت اجزاء سے تیار کھانوں کے استعمال کےباعث بیماریوں نے شہریوں کے گھروں میں ڈیرے ڈال لئے ہیں۔ مقامی انتظامیہ اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی چپ سادھ لی۔ شہری مضر صحت ناقص کھانے کھانے سے بیمار پڑنے لگے، روٹی اور نان کی بھی مانی قیمتوں پر فروخت جاری ہے۔
جہلم شہر کی سماجی، رفاعی، فلاحی اور شہری تنظیموں کے عمائدین نے کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے اور مضر صحت صحت مہنگے کھانے فروخت کرنے والے مالکان کے ہوٹل سیل اور فوجداری مقدمات درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔



